تاریخ نے ثابت کیا ن لیگ حکومت نہیں کرسکتی،آصف زرداری

کمالیہ: سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ معیشت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، تاریخ نے ثابت کردیا یہ حکومت نہیں کرسکتے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ تک عوام کو نہیں پہنچایا۔
آصف زرداری نے کہا کہ روڈ بنا لینے سے کچھ نہیں ہوتا، سڑک بنانے پر اٹھنے والا قرضہ کہاں سے ادا ہوگا۔ اب یہ کہیں گے ہمیں نکالا گیا اس لئے معاشی بدحالی ہوئی۔
آصف زرداری عمران خان کے کہنے سے کیا ہوتا، پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں ایک پل بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ این اے سو بیس کا نتیجہ کوئی معیار نہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ناکامی حکومتی نااہلی ہے، ہم تین سال سے کہہ رہے تھے وزیر خارجہ بناؤ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کا کیس کمزور کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں