مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس، نواز شریف کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

ابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جس میں شریف خاندان کے خلاف عدالتی تحقیقات اور سیاسی امور کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل کیے جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

وہ چند روز قبل اپنی علیل اہلیہ کلثوم نواز کی سرجری کی وجہ سے لندن گئے تھے جس کے بعد آج صبح ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔

وطن پہنچتے ہی انہیں قومی احتساب بیورو میں کل پیش ہونے کا سمن بھی موصول ہوچکا ہے تاکہ ان کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز کی تفتیش میں پیش رفت ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کل نیب کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ ہے تاہم وہ اپنے خلاف الزامات کو ماننے سے تاحال انکاری ہیں اور ان کی ’مجھے کیوں نکالا‘ کی گردان جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رفقا نے انہیں نیب میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں