رنبیرکپورماہرہ پرتنقید برداشت نہ کرسکے

ممبئی: دوروزقبل ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی نیویارک میں سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس نے پاکستان کے ساتھ بھارتی میڈیا میں بھی ہنگامہ مچادیا تھا، اس کے علاوہ ماہرہ خان کو سگریٹ پینے پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم رنبیر سے ماہرہ پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے متنازع تصاویر پر خاموشی توڑدی۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں کچھ عرصہ قبل دونوں کے بارے میں یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت دوستی سے کچھ زیادہ ہے لیکن ماہرہ اور رنبیر نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی اور معاملہ ٹھنڈا ہوگیا تھا لیکن دوروز قبل ماہرہ اور رنبیرکی متنازع تصاویر منظر عام پرآنے کے بعد دونوں ایک بار پھر شہ سرخیوں کی زد میں آگئے۔
تصاویرمیں دونوں اداکارنیویارک میں ایک ہوٹل کے باہر آدھی رات کے وقت سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے جب کہ تصاویرمیں ماہرہ سفید رنگ کے مختصرلباس میں نظر آرہی تھیں، یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور ماہرہ خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں